• انسائیکلو پیڈیاصحیح بخاری
    جس میں
    ان کی روایات، تصریحات،
    حواشی اور
    متعلق علوم ہیں
  • جامع مسند صحیح
    تالیف
    امام ابوعبد اللہ محمد بن اسماعیل بخاری\n
    ورژن حافظ
    شرف الدین ابوالحسن علی بن محمد الیونینی
    اور اُس کے پانچ اصول
  • نایاب مراجع اور
    کتب کی طباعت
    مزید سو سے زائد
    جلدیں جو پہلی
    دفعہ شائع ہوئیں

صحیح بخاری کا صدیوں کا سفر




  • مجالس املا

    امام محمد بن اسماعیل بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے سولہ سال میں اپنی کتاب ''صحیح'' مرتب کی، اُنہوں نے اس کا انتخاب چھ لاکھ احادیث میں سے کیا، جن کو انہوں نے اپنے اور اللہ کے درمیان حجت کا ذریعہ بنایا، انہوں نے صحیح بخاری کی ابتداء ان املاء کی مجلسوں سے کی جو امام بخاریؒ کےزمانہ میں منعقدہوتی تھیں اور یہ سلسلہ ہمارے اس دور تک مسلسل جاری ہے۔



  • مخطوطہ نسخے

    صحیح بخاری نے قلیل مدت میں بڑی مقبولیت حاصل کرلی یہاں تک کہ اہل علم نے اس کے مطالعہ اور علم کے سمندر میں غوطہ زن ہونے کے لیے اپنے آپ کو وقف کردیا، ایسا بھی ہوا کہ بعض علماء نے اس کے مختلف ورژن پر مکمل عبور حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کی یہاں تک کہ ان میں سے کچھ نسخہ جات (Version) ان مصنفین کے ناموں سے مشہور ہوئے، جیسے امام ابو الحسن الصنعانی کا نسخہ، اور امام شرف الدین الیونینی کا نسخہ۔



  • صحیح بخاری کی طباعت

    پرنٹنگ پریس کی ایجاد اور طباعت کی ابتداء نے اس عظیم کتاب کی طرف بھی لوگوں کی توجہ مبذول کرائی تاکہ اس کے ذریعہ لوگ وافر مقدار میں استفادہ کرسکیں، اس کی طباعت کی شروعات سب سے پہلے نیدرلینڈ کے شہر لیڈن میں ہوئی پھر اس کی طباعت انڈیا کے شہر ممبئی میں ہوئی۔ جس کے بعد اس کے مختلف ایڈیشن پھیلتے چلے گئے، تاہم اس کے ایڈیشنوں میں سب سے مشہور ''سلطانی ایڈیشن ''ہے جس کی طباعت کا حکم سلطان عبدالحمید ثانی نے دیا تھا۔



  • انسائیکلوپیڈیاصحیح بخاری

    علوم و معارف کے پھیلنے اور تمام علوم میں ٹیکنالوجی کے داخل ہونے کے بعد یہ بات ضروری ہو گئی تھی کہ صحیح البخاری بھی اپنے شایانِ شان مقام حاصل کرے۔ ایک ایسا منفرد کام انجام ديا جائےجو امت کی دلچسپی کا باعث بن سکے چنانچہ یہی وہ منفرد انسائیکلوپیڈیا تھا جس نے اس بابرکت کتاب کے بارے میں محققین کی بہت سی امیدوں اور آرزوؤں کو پورا کرنے میں پیش قدمی کی۔

انسائیکلوپیڈیا صحیح البخاری

پہلا انسائیکلوپیڈیا جو صحیح بخاری کے روایات جوامع علوم شروحات کو ایک ویب سائٹ میں جمع کرتا ہے۔

انسائیکلو پیڈیا کے ورژن

خدمات اور خصوصیات

انسائیکلوپیڈیا کے بارے میں

میرے خیال میں صحیح بخاری کی اس عظیم خدمت اور اس عظیم کام کی ملت اسلامیہ کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، اور شاید یہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کا مصداق ہے، فرمایا: “بے شک ہم نے ہی قرآن کو نازل کیا ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں''یہ مشروع حدیث کی سب سے مستند کتاب کی حفاظت ہے خصوصاً اس دور میں جبکہ اسلام دشمن عناصر نے کتب سنت کے خلاف ایک بدترین پروپیگنڈہ مہم شروع کر رکھی ہے۔
''انسائیکلوپیڈیاصحیح بخاری“ ایک ایسا علمی منصوبہ ہے جس پر امت کو فخر ہے اور جو بھی اس منصوبہ کو دیکھے گا اور اس میں لگائی گئی محنت، پیسہ اور وقت پر باریکی سے نظر ڈالے گا تو وہ اللہ تعالیٰ کی کتاب کے بعد سب سے صحیح کتاب کے متعلق ان عظیم خدمات کو دیکھ کر حیران رہ جائے گا... وہ شروحات جو اس سے پہلے نہیں چھپیں، جن کے بارے میں ہم نے پہلے سنا بھی نہیں، یا ہم نے سنا تو ہے لیکن یہ سوچ لیا کہ وہ موجود نہیں ہیں، ان سب کے متعلق آپ کو خوشگوار حیرت ہو گی، اس کے علاوہ اور بہت سی دوسری چیزیں ہیں جو آپ کو اس پروجیکٹ میں حیران کر دیں گی، ہمیں امید ہے کہ “صحیح مسلم“ کے لئے بھی اسی طرح کا پروجیکٹ اور انسائیکلوپیڈیا دیکھنے کو ملے گا، اور پھر بقیہ احادیث کی کتابوں کے لئے بھی...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ادارہ عطاءات العلم میں مجھے ساتھیوں سے ملاقات کا موقع میسر آیا۔اس موقع پر اس عجوبہ روزگار انسائیکلوپیڈیا کے بارے میں انتہائی مفید اور خوبصورت پریزنٹیشن سن کر بہت خوشی ہوئی۔ تاریخ میں صحیح بخاری کی اس سے بڑی خدمت نہیں کی گئی۔ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے اس عظیم تاریخی مشروع کو اپنی زندگی میں دیکھنے کا موقع دیا۔
فقہی ماہر، صاحب بصیرت نقاد اور دیانت دار مورخ نے امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے “جامع الصحیح“ پر جو کام کیا ہے، اس سے پتہ چلتا ہے کہ اس عظیم اور ممتاز خدمت نے اپنے سے پہلے سبھی کاموں کو اپنے اندر سمیٹ کر ایسی بلندی اور آفاق تک پہنچا دیا ہے جس کا پہلے علماء و محققین صرف خواب ہی دیکھا کرتے تھے یا صرف خواہش ہی کر سکتے تھے۔ جو شخص بھی اس غیر معمولی کام کو باریک بینی سے دیکھتا ہے اسے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کام کرنے والے ہر چھوٹی سے چھوٹی بات سے لے کر بڑی سے بڑی بات ہر چیز کے متلاشی تھے اور اُنہوں نے کوئی پہلو تشنہ نہیں رہنے دیا۔ یہ مشروع اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے حدیث مبارکہ کی خدمت کے لحاظ سے توجہ، وثوق، تصدیق، منہج، رہنمائی، عمل، قربت، سہولت اور کمال کے اعتبار سے ایک مثال بن گيا ہے۔ اپنی وسعت، جامعیت، طریقۂ کار، لطافت، اور وسعت کے لحاظ سے یہ قابل احترام اور شاندار کام شک کرنے والوں کے شکوک وشبہات اور طعن وتشنیع کرنے والوں کے لئے ایک بہترین جواب کے طور پر سامنے آیا ہے۔
انہوں نے اپنے کام میں جس طریقہ پر عمل کیا اس میں انہوں نے کمال حاصل کیا، اور وہ اس میں کامیاب بھی رہے، اور سب سے قابلِ ذکر اور قابلِ ستائش کوشش جس نے اہلِ علم کی توجہ مبذول کرائی، وہ بڑی تعداد میں ایسے مخطوطات تھے جو انھوں نے اپنے کام میں بڑی نفاست کے ساتھ استعمال کیے، اور شاید اگر یہ کام اس طریقے سے پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے تو وہ ان شاء اللہ بہت سے محدثین اور طلباء کی ضروریات کو پورا کرےگا۔
یہ ایک ایسا کام ہے جس کے لئے محنت اور مشقت درکار ہے، اللہ تعالیٰ نے ایسے بلند ہمت لوگ پیدا کیے ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو اس کی خدمت کے لیے وقف کردیا، اس قیمتی اثاثہ کی خاطر اُنہوں نے اپنے مال، مناصب اور مراتب کی قربانیاں دیں اور اس مقصد کے حصول کے لیے اپنی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، اللہ رب العزت انہیں اس منصوبے سے متعلق ہر چیز کے اصل مخطوطات حاصل کرنے میں کامیابی عطا فرمائے، اس لئے کہ انہوں نے ان سے استفادہ کی راہیں آسان کیں اور مستفیدین کا دائرہ وسیع کیا۔